بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تبت سے متعلق معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے ، ادھر جان کیری کہتے ہیں امریکا تبت کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا۔
بیجنگ نے کہا ہے کہ واشنگٹن تبت جیسے ملکی داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے ، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔ چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا ۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا تبت کو چین کا حصہ سمجھتا ہے اور اس کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا۔
گذشتہ ہفتے امریکی صدر اوباما نے تبت کے علیحدگی پسند رہنما دلائی لامہ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔