امریکی ریاست ورجینیا میں سجا۔ ٹماٹروں کی لڑائی اور بیلوں کی دوڑ کا میلا، جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ میلے میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ اس تہوار میں شرکت کے لیے اسپین جانا پڑتا تھا اوراب اس تفریحی موقع سے محروم نہیں ہو پائیں گے۔
میلے کے دوسرے مرحلے میں تفریح حاصل کرنے کے لیے ٹماٹروں کا استعمال کیا گیا۔ شرکا نے ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بو چھاڑ کی۔ اس موقع پر پچاس ہزار ٹماٹروں کا استعمال کیا گیا۔