امریکا میں ٹریفک پولیس کیخلاف خاتون کا مقدمہ

Police

Police

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ٹریفک پولیس کے طاقت کے بے جا استعمال پر متاثرہ خاندان نے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ شکایت ایک خاتون نے درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس نے شکاگو میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اسے خبردار کیا۔

اور اس کے ساتھ بیٹھے دوست کو لائسنس نہ ہونے پر گاڑی سے اترنے کا کہا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس وقت اسپتا ل میں اس کی ماں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور اس کے دوست کو گاڑی کا شیشہ توڑ کر گھسیٹ کر باہر نکالا۔

یہ منظر گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے خاتون کے بیٹے نے موبائل میں فلمبند کر لیا جسے خاتون کے وکیل نے میڈیا کو جاری کر دیا ہے۔