واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکی ریاست نیوڈا کے ہاوتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکے سے 6 فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا نے فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہاوتھ رون آرمی ڈپو میں دھماکا تربیتی مشق کے دوران ہوا۔
دھماکے کا مقام اسلحہ کے ذخیرے سے دور بتایا گیا ہے۔ہاوتھ رون آرمی ڈپو میں اسلحہ کے علاوہ فوجی تنصیبات موجود ہیں۔زخمیوں کے منتقل کرنے کے لیے امریکی فوج کے ہیلے کاپٹرز ہاوتھ رون آرمی ڈپو پہنچ چکے ہیں۔