ماسکو (جیوڈیسک) روس نے کہا ہے کہ اگر علیحدگی پسندوں سے لڑائی میں مدد دینے کے لیے، امریکہ یوکرائن کو اسلحے کی رسد فراہم کرے گا، تو اِس سے یوکرائن کی صورتِ حال عدم استحکام کا شکار ہوگی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پترشیف نے کریملن کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکا’’یوکرائن میں تنازعے کا آغاز کرنے والوں میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر امریکا حکومتِ کیف کو ہتھیاروں کی رسد جاری رکھتا ہے تو یہ تنازع مزید بڑھے گا۔ اس بیان سے قبل جمعرات ہی کو روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان الگزینڈر لکاشیف نے کہا تھا۔
کہ اگر امریکہ یوکرائن کی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو یہ عدم استحکام کا باعث بننے والا ایک اہم عنصر ہوگا جس سے علاقے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔