امریکا میں دوران پرواز چھوٹا چاقو استعمال کرنے کی اجازت کا امکان

Knife

Knife

نیو یارک(جیوڈیسک) امریکا میں جلد ہی فضائی مسافروں کو دوران پرواز جیبی چاقو رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ25 اپریل سے مسافروں کو طیاروں میں جیب میں چھوٹے چاقو لے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ یہ اجازت نائن الیون کے بعد سے پہلی مرتبہ دی جارہی ہے۔

ٹی ایس اے کے مطابق مسافروں کو اپنے ساتھ ایسے چاقو رکھنے کی اجازت دی جائے گی جس سے پھل سوا دو انچ سے زیادہ لمبا اور نصف انچ سے زیادہ چوڑا نہ ہو، اس کے علاوہ اب مسافروں کو اپنے ساتھ لے جانے والے لگیج میں بلئیرڈ، اسکی انگ اور ہاکی کی اسٹکس لے جانے کی اجازت بھی ہوگی۔