امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں نئے مالی سال کابل تو منظور نہیں ہوسکا مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سرکاری ملازمین کو احساس ہونے نہیں دے رہے کہ انہیں کچھ دنوں کیلئے فارغ کردیا گیا ہے۔ امریکا کا ایک رخ یہ بھی ہے۔ یہ واشنگٹن کے وہ سرکاری ملازمین ہیں جنہیں عارضی طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہیں مقامی دکانداروں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
ریسٹورنٹ مالکہ کہتی ہے کہ مفت کھانا لوگوں کی پریشانی کم کرنے کے لیے دیا جار ہا ہے۔ شاید میٹھا کھا کر ان کی تلخی کچھ کم ہو جائے۔ امریکا میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے کئی سرکاری محکمے بند ہیں اور 10 لاکھ ملازمین عارضی طور پر فارغ ہو گئے ہیں۔
میوزیم، چڑیا گھر اور پارکس یہاں تک کہ فوجی یادگار بھی بند پڑی ہے۔ تاہم سیکڑوں بزرگ اور سابق فوجی کچھ ریپبلکن ارکان کانگریس کے ہمراہ پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹی ربن ہٹاکر جنگ عظیم دوئم کی قومی یادگارمیں داخل ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یادگار میں آنا ان کاحق ہے اوراس سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔