واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے جزیرے ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لاوا آبادی سے فقط 70 گز دور رہ گیا۔ ہوائی حکام کے مطابق لاوا کے راستے میں آنے والے رہائشیوں کو پہلے ہی الرٹ کر دیا گیا تھا۔
اور علاقہ مکینوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی تھی۔ 27 جون سے نکلنے والے لاوے نے ستمبر کے آخر میں آبادی کی طرف بڑھنا شروع کیا تھا۔ لاوا 10 سے 15 گز فی گھنٹہ کی رفتار سے بہہ رہا ہے۔