نیویارک (جیوڈیسک) ٹینک تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر اس امریکی وہیکل کی کوئی مثال نہیں جو زمین پر ہی نہیں سمندر کی سطح پر دوڑ کر کسی کو بھی حیران کر سکتی ہے۔
جی ہاں امریکی بحریہ نے ایسی نئی گاڑی تیار کی ہے جو دیکھنے میں ایک ٹینک کی طرح نظر آتی ہے اور یہ زمین کے ساتھ ساتھ پانیوں کے اوپر بھی دوڑ ہے جس پر فوجی کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے سمیت ہر قسم کا کام کیا جاسکتا ہے۔
سی ٹینک نامی اس ٹو ان ون ایجاد کو ہوائی میں میرین کور تربیتی ایریا میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ انوکھی سواری سمندر میں 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے اور کسی سمندری دیوار پر 10 فٹ تک اوپر چڑھنے کی حیرت انگیز صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
پچاس فٹ لمبی اور 34 فٹ چوڑی یہ گاڑی دو سو ٹن وزن اٹھا کر بھی سفر کرسکتی ہے اور اسے دو سو میل تک بلاکسی وقفے کے دوڑایا جاسکتا ہے۔ پانی کے اندر یہ اپنے ٹینکوں والے ٹریکس کی بدولت کسی گاڑی کی طرح آگے ہی بڑھتی چلی جاتی ہے جبکہ سطح زمین پر یہ کسی ٹینک کی طرح ہی دوڑتی ہے اور اسے سخت زمین سے لے کر ریتیلے میدانوں وغیرہ میں با آسانی دوڑایا جاسکتا ہے۔
ابھی یہ تو واضح نہیں کہ یہ کب عملی طور پر امریکی فوج کا حصہ بن جائے گا مگر یہ اطلاعات ضرور سامنے آئی ہیں کہ فائنل ورژن زیادہ بڑا ہو گا اور اس میں کچھ حیرت انگیز خفیہ فیچرز بھی رکھے جائیں گے۔