امریکا میں شادی کی انگوٹھی نے ایک شخص کی جان لے لی

Ring

Ring

فلوریڈا (جیوڈیسک) بعض اوقات خوشی دینے والی چیزیں موت کا باعث بن جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست فلوریڈا میں جہاں شادی کی انگوٹھی پہنے شخص کا ہاتھ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا جو اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

33 سالہ جیسن فرگوسن اپنے سسرال میں کسی کام سے الیکٹرک مشین لگا رہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ میں پہنی ہوئی شادی کی انگوٹھی بجلی کی تار سے نکلے ہوئے تانبے کے وائر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا اوروہ نیچے گر گیا، فرگوسن کے سسرالی اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے لیکن وہ اس سے قبل ہی موت کے منہ میں جا چکا تھا۔