بریسلز (جیوڈیسک)دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوزین بولٹ نے بریسلز میں ہونے والی 100 میٹر ریس جیت لی، ویمن 100 میٹر ریس بھی جمیکا کی شیلی این فریزر کے نام رہی۔ بریسلز میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کی 100 میٹر ریس میں ورلڈ اور اولمپک چمپیئن جمیکا کے یوزین بولٹ خراب اسٹارٹ کے باوجود سب پر بازی لے گئے۔
انہوں نے مقررہ فاصلہ 9.8 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ امریکا کے مائیکل روجرز دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ زبردست ریس تھی، کئیر یر کے دوسرے تیز ترین وقت میں ریس جیتنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ خواتین کی 100 میٹر ریس بھی جمیکا کی شیلی این فریزر کے نام رہی انہوں نے مقررہ فاصلہ 10.72 سیکنڈز میں طے کیا۔
امریکا کی ایلگزینڈرا اینڈرسن 10.97 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ مردوں کی 200 میٹر ریس جمیکا کے وارن ویئر نے جیت لی جبکہ 800 میٹر ریس میں ایتھوپیا کے محمد امان فاتح رہے۔ خواتین کی 400 میٹر ریس امریکا کی نتاشا ہیسٹنگ کے نام رہی۔