بنگلور (جیوڈیسک) دنیا کے تیز ترین انسان ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے دوڑ کے بعد کرکٹ میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھا دیں، کہتے ہیں کہ چیتے کے ساتھ دوڑنا چاہتا ہوں۔
بھارت کے شہر بنگلور میں یوسین بولٹ کی ٹیم نے یوراج سنگھ کی ٹیم کو 4 اوورز کے نمائشی میچ میں شکست دے دی۔ بولٹ کی ٹیم نے 59 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
بولٹ نے 19 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنا ئے۔ میچ کے اختتام پر یوراج سنگھ کی ٹیم نے ورلڈ چیمپئن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے ساتھ دوڑ بھی لگائی اور ان کے مخصوص سٹائل کو اپنایا۔ میڈیا کے سوال پر کہ وہ کار اور چیتے میں سے کس کے ساتھ دوڑنا چاہیں گے تو وہ چیتے کے ساتھ دوڑنے کے خواہش مند نکلے۔
چیتے کو ساٹھ کلومیٹر کی رفتار حاصلے کرنے میں صرف پانچ سے چھ سیکنڈز لگتے ہیں جب کہ ایک انسان کو پچیس سیکنڈز سے زائد کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اب اگر یہ مقابلہ ہو جاتا ہے تو یوسین بولٹ کو ورلڈ اور اولمپکس میں ریکارڈز بنانے کے بعد اس مقابلے کے لیے سخت محنت بھی کرنا پڑے گی۔