یوسین بولٹ لندن چمپیئنز شپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

Usain Bolt

Usain Bolt

جمیکا (جیوڈیسک) جمیکا کے مشہور اتھیلیٹ یوسین بولٹ لندن ورلڈ چمپیئنز شپ 2017ء کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ یوسین بولٹ نے اسے قبل 2016ء ریو اولمپک کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا بنیادی طور پر یہی فیصلہ تھا لیکن میرے سپانسر نے مجھے ایک سال کے بعد ریٹائرمنٹ کے لئے تیار کیا اور میں سو میٹر کا ایونٹ میں حصہ لوں گا۔

یوسین بولٹ نے کہا کہ انھوں نے اپنے کوچ سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی تا کہ میں اپنی توجہ اس طرف مرکوز کر سکوں اور بحیثیت چمپئین ریٹائرمنٹ لے سکوں۔ یوسین بولٹ چھ دفعہ اولمپک گولڈ میڈل چمپیئن ہیں۔