ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) اولمپک اور ورلڈ چیمپیئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے سپرنٹ چیلنج میں سو میٹرکی ریس جیت لی۔
ما نوما نو سپرنٹ چیلنج کا انعقاد برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ہارس ٹریک پر بنائی گئی خصوصی لینز پر کیا گیا تھا۔ جمیکن سپرنٹر یوسین بولٹ نے آخری تیس میٹر میں امریکی اولمپئین ریان بیلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس اعشاریہ بارہ سیکنڈز کے وقت کیساتھ سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔
بیلے اعشاریہ بارہ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور برازیل کے ہوزے کارلوس تیسرے نمبر پر رہے۔ بیجنگ اور لندن اولمپکس میں سو، دو سو اور چار ضرب سو میٹر ریس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے بولٹ کا اگلا ہدف دو ہزار سولہ کیریو اولمپکس میں تینوں کٹیگریز میں طلائی تمغہ حاصل کرنا ہے۔