اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والے خط میں مشتبہ القاعدہ آپریٹر نصیر کے منصوبے کا ذکر ملا، امریکی دعویٰ

Usama

Usama

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ میں القاعدہ کے مشتبہ کارکن عابد نصیر کے ٹرائل کے دوران استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ نصیر کی جانب سے 2009ء میں برطانیہ کے ایک شاپنگ سنٹر کو بم سے اڑانے کے منصوبے کو اسامہ کو مارنے کیلئے حملے کے دوران ملنے والے ایک لیٹر میں بیان کیا گیا تھا۔

اسامہ کو حملے سے آگاہ کرنے کیلئے کوڈ ورڈ کا استعمال کیا گیا اور حملے کو ’’شادی‘‘ کہا گیا۔ بروکلین نیویارک میں فیڈرل کورٹ میں استغاثہ گوہن نے بتایا کہ مغرب میں القاعدہ کے سربراہ کی جانب سے اسامہ کو نصیر اور دوسرے ارکان کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ اسامہ کے نام قسط میں ایک یاددہانی تھی کہ کافروں کو انکے ممالک میں مارنا القاعدہ کا ہدف ہے۔ 28 سالہ نصیر کو 2013ء میں برطانیہ سے بے دخل کیا گیا تھا۔

نصیر نے عدالت میں اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کیس میں نصیر کو مجرم قرار دیا گیا تو اس کو عمرقید ہو سکتی ہے۔ امریکہ کی جانب سے اسامہ کے ٹھکانے سے ملنے والے کسی ثبوت کا پہلی مرتبہ استعمال سامنے آیا ہے۔