امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 22 پیسے کی مزید کمی سے 159روپے 34پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40پیسے کی کمی سے 159روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔