غریب ووٹرز کے حالات زندگی بڑے مسائل کا شکارہیں ،شاہد علی

Lahore

Lahore

لاہورر (امتیاز علی سے) ووٹ بہت بڑی طاقت ہے اور طاقت کا استعمال انتہائی سوچ سمجھ کر درست وقت اور مقام پر کرنا چاہئے ورنہ طاقت ضائع ہوجاتی ہے جس کے نقصانات آنے والی نسلوں تک کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ووٹرز اتحادیونین کے ترجمان ‘شاہد علی نے گزشتہ روزجنرل باڈی کے ارکین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں جمہوری نظام رائج عام عوام کے حقوق بُری طرح پامال ہورہے ہیں،جس کی بڑی وجہ ووٹرزکوووٹ کی طاقت کے حوالے سے آگاہی اور آپسی اتحاد کی کمی ہے۔جس دن ووٹرزنے آپس میں اتحاد کرلیا اُسی دن سے کرپٹ اورنااہل لوگوں کا حکومتی اعوانوں سے صفایاہونا شروع ہوجائے گا۔خاص کر وطن عزیز میں عام آدمی یعنی غریب ووٹرز کے حالات زندگی بڑی مشکالات کا شکارہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹرزاتحاد یونین کاہنہ کا یہی پیغام ہے کہ ہمیں اپنی حالت بہتر بنانے کیلئے سیاست دانوں کی حمایت کرتے ہوئے آپس میں الجھنے کی بجائے آپسی اتحادقائم کرنا ہوگا۔