کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ( PTCL ) نے 4MB براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کیلئے بغیر کسی اضافی چارجز کے اپنے کنکشن کو 8MB براڈبینڈ انٹرنیٹ کنکشن پر اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کر دی۔
کمپنی کی جانب سے دی جانے والی یہ نئی آفر نئے اور موجودہ اہل صارفین کو 4Mbps کی قیمت میں 8Mbps کی سپیڈ سے برائوزنگ اور بلا تعطل اسٹریمنگ کا موقع فراہم کرتی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ( PTCL ) کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ، وائس لائن بزنس آصف انعام نے اس نئی آفر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ڈیٹا کی طلب کئی گناہ بڑھ ئی ہے ویسے ہی ہماری قابل بھروسہ ہائی سپیڈ براڈ بینڈ سروس آج کل تیز رفتار اور مربوط دنیا میں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ یہ آفر خصوصی طور پر مرتب کی گئی ہے تا کہ ہمارے صارفین کو بہتر ویلیو فراہم کی جا سکے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( PTCL ) جدت کا علمبردار ہے۔ اور اس عزم پر کاربند ہے کہ صارفین کی ضروریات کے عین مطابق پراڈکٹس اور آفرز دی جائیں تا کہ معزز صارفین کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔ مذکورہ پرموشن کی مدت 31 جنوری 2015 ء تک ہے۔
پرموشن کی مدت ختم ہونے کے بعد جو صارفین اس سے مستفیذ ہونا چاہیں گے انہیں 30 جون 2015 ء تک 2500 روپے کی رعائتی قیمت پر 8Mbps کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کی سب سے تیز رفتار اور ارزاں براڈبینڈ سروس پی ٹی سی ایل کی ” براڈبینڈ پاکستان ” ملک بھر کے 2 ہزار سے زائد شہروں اور قصبوں میں انٹرنیٹ کا بے مثل تجربہ ، بلا رکاوٹ اسٹریمنگ اور سب سے تیز رفتار ڈائونلوڈنگ فراہم کرتی ہے۔