لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی ہے، جن ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے ان میں جلیل احمد شرقپوری، اشرف انصاری، غیاث الدین، فیصل نیازی، رئیس نبیل احمد،عنضفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا شامل تھے۔
ملاقات کے دوران منتخب نمائندوں نےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں اورعلاقےکے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے، اب افراتفری نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست چلے گی، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، پنجاب کا نیا بجٹ صوبے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا، صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جارہا ہے، ہر ضلع کے لئےعلیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایا گیا ہے، کسی ضلع کی حق تلفی نہیں ہونےدیں گے۔