پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان خان کاکڑ کی موت کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کام شروع کر دیا۔
عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے سے معلومات دینے اور بیان قلم بند کروانے کے لیے کوائف 10 جولائی تک رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کے دفتر میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈیشنل رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی تاریخ، وقت اور جگہ کے بارے میں بعد میں مطلع کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عثمان کاکڑ کی موت کی مکمل تحقیقات اور اہلخانہ سے ہر قسم کا تعاون کرنے کا اعلان کیا تھا۔