کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ملیر سموں گوٹھ تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں عثمان ملاح کے قتل پر لواحقین اورسموں گوٹھ کے مکینوں کا احتجاج عوام کا قاتلوں کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دینے اورقاتلانہ حملے میں ذخمیوں کے علاج و معالجے کا مطالبہ ،ملاح برادری کے سربراہ منور حسین ملاح اس موقع پر سموں گوٹھ پہنچ گئے اور عوام سے ملاقات کرکے احتجاج ختم کراتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اعلیٰ حکام سے رابطے کی یقین دہانی کرائی ،ملاح برادری کے سربراہ امیر البحر ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی صدر منور حسین ملاح نے مطالبہ کیا ہے کہ سموں گوٹھ ضلع ملیر میں بے گناہ قتل ہونے والے عثمان ملاح کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ،بے گناہوں کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھے گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے سموں گوٹھ ضلع ملیر میں شہید عثمان ملاح کے لواحقین سے ملاقات کرکے تعزیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر نذر حسین ملاح ،وقار ملاح ،عمران ملاح ،ارشد ملاح ،سنی ملاح ،عاطف ملاح ،مظہر ملاح اور دیگر موجود تھے منور حسین ملاح نے کہاکہ قاتل کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتاعثمان ملاح شہید کا خون رائیگا نہیں جانے دیں گے انہوںنے کہا کہ علاقہ پولیس قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کو انصاف دلا نے کے لئے مکمل تعاون کررہی ہے جس پر ہم علاقہ پولیس کے شکر گزار ہیں امیر البحر ویلفیئر آرگنائزیشن صرف ملاح ہی نہیں کسی بھی برادری اور زبان سے تعلق رکھنے والوں پر ظلم و بر بریت برداشت نہیں کرے گی ہم انصاف کے علمبردار ہیں اور انشا اللہ عثمان ملاح کے لواحقین کو انصاف ضرور دلا ئیں گے چاہے اس کے لئے ہمیں کسی بھی ایوان تک جانا پڑے ۔منور حسین ملاح نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ملیر سے مطالبہ کیا کہ عثمان ملاح کے قاتلوں کو گرفتار اور لواحقین کو انصاف دلا یا جائے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری