کراچی (جیوڈیسک) مفتی نعیم کے داماد مولانا مسعود بیگ کو کراچی کیبنوریہ ٹاوٴن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین میں علمائے کرام اور طلبہ نی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کراچی میں جاں بحق ہونے والے مولانا مسعود بیگ کی نماز جنازہ مفتی نعیم نے پڑھائی۔ علمائے اکرام اور اساتذہ اکرام سمیت طلباء کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی۔
نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے روٴف صدیقی اور عبدالحسیب سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں مفتی نعیم نے کہا کہ حالات اس نہچ پر پہنچ گئے ہیں کہ علمائے کرام اپنی حفاظت کیلئے خود میدان میں نکل آئیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری عثمان نے کہا کہ مفتی مسعود بیگ کا قاتل حکومت کو قرار دیتے ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد مولانا مسعود کو بنوریہ ٹاوٴن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔