عثمان مرزا کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے آواز اٹھائیں گے،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

راولپنڈی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی میں انتخابی مہم کے دوران قتل ہونے والے کارکن عثمان مرزا کے گھر پہنچ گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بستر سے اٹھ کر پہلی مرتبہ اپنے کارکن کے گھر آئے ہیں۔عثمان مرزا کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں عثمان مرزا کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔بعد میں ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عثمان مرزا کو قتل کیا گیا۔

اس کے گھر میں کمانے والا کوئی اورشخص نہیں ہے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عثمان مرزا کی وجہ سے ہی حلقہ این اے 56 کی نشست اپنے پاس رکھی اگر یہ واقعہ نہ ہوتا تو وہ میاں والی والا حلقہ اپنے پاس رکھتے۔