لاہور (جیوڈیسک) شہنشاہ قوالی پاکستانی لیجنڈ نصرت فتح علی خاں کا 68واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا۔
نصرت فتح علی خاں 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پہلی پبلک پرفارمنس 1971 میں اپنے والد محترم کے چہلم کے موقع پر پیش کی تب ان کی عمر صرف 16سال تھی۔ انہوں نے دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔
شہنشاہ قوالی نے وہ مقام بنایا کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں موسیقی کو ان کے بغیر ادھورا سمجھا جانے لگا۔ خان صاحب نے پنجابی اردو اور فارسی میں بے شمار کلام گائے۔
پاکستان کی حکومت نے نصرت فتح علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازا۔ استاد نصرت فتح علی خاں 16 اگست 1997 کو لندن میں انتقال کر گئے۔
نصرت فح علی خاں کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے مداح تقریبات کا انعقاد کر کے سالگرہ کیک کاٹیں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔