استاد نصرت فتح علی خان کی آج 66 ویں سالگرہ ہے

Nusrat Fateh Ali Khan

Nusrat Fateh Ali Khan

لاہور (جیوڈیسک) عظیم موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کے مداح آج ان کی 66 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ استاد نصرت فتح علی خان فیصل آباد کے قوال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تمام عمر قوالی کا فن سیکھنے اور اسے مقبول بنانے میں صرف کردی۔

انہوں نے مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے صوفیانہ کلام کو نیا انداز دیا۔ نصرت فتح علی خان نے 125 آڈیو البم ریلیز کیے جو ورلڈ ریکارڈ ہے۔ نصرت فتح علی نے بالی وڈ میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔

انہوں نے اپنے فن سے معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔ عالمی سطح پر جتنی شہرت نصرت فتح علی کو ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یاگلوکار کے نصیب میں کم ہی آئی ہے، ان کی آواز میں ایسا جادو تھا جو آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھول دیتاہے۔