یوٹاہ (جیوڈیسک) امریکی یوٹاہ سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ ایرک ینگ نے اپنے نام کر لیا جبکہ مجموعی طور پر سلوینیا کے جیور کوجکین کو برتری حاصل ہے۔ امریکہ کے روڈز پر سائیکلنگ مقابلے جاری ہیں، دنیا بھر سے سائیکلسٹ بازی مارنے کیلئے ان ایکشن ہیں۔
ریس میں شریک سب ہی رائیڈرز نے جان لگائی مگر فتح میزبان ملک کے ایرک ینگ کے حصے میں آئی۔ مجموعی طور پر سلوینیا کے جیور کوجکین کو برتری حاصل ہے۔
انہوں نے ریس کے تیسرے مرحلے میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔ امریکہ کے روبن کارپینٹر مجموعی طور پر دوسرے جبکہ برینٹ بروک والٹر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
ایونٹ کے پانچویں مرحلے کیلئے سائیکلسٹس یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی کا رخ کریں گے۔