سندھ (اسٹاف رپوٹر) ال پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی جانب سے عالم اسلام اور عوامِ پاکستان کو ماہ رمضان کی آمد پر مبا رک بادپیش کر تے ہوئے اے پی ایم ایل کے رہنما طاہر حسین سید نے کہا کہ آمدِ رمضان سے قبل ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورپر روز مرہ استعمال کی اشیاء وافر مقدار اور مناسب قیمتوں پرفراہمی یقینی بنائی جائے ۔ٹریفک جام سے نجات دلانے کیلیے پتھارہ اور پارکنگ مافیاء کو کنٹرول اور عوام الناس کو رمضان میں لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے اور پانی کے بحران کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان عبادتوں رحمتوں اور نعمتوں کا مہینہ ہے ۔حکمران اسکو صوبتوں عزیتوں اور تکلیف کا مہینہ نہ بنائیں۔
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوے کہا اﷲ تعالیٰ انکو جلد صحتیاب کرے اور ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے کی توفیق دے۔
طاہر حسین سید سیکٹری اطلاعات سندھ آل پاکستان مسلم لیگ