یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور دال چنا کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ شہر میں عوامی ریلیف کیلئے قائم کئے گئے یوٹیلٹی سٹورز پر کافی عرصہ سے چینی اور دال چنا فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے شہریوں کومہنگی چینی خریدنے کیلئے کریانہ شاپس کر رخ کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں کے مطابق الہ آباد میں قائم یوٹیلٹی سٹور پر تو کئی ماہ سے چینی کا سٹاک ختم ہے اس سلسلہ میں جب سٹور انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چینی بہت کم آتی ہے جو شہری ضروریات کیلئے ناکافی ہوتی ہے جو آتی ہے وہ فوراََ فروخت ہوجاتی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکا م سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔