یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت آٹا، گھی، خوردنی تیل، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات کے نرخوں پر خصوصی رعائت دی گئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق عوا م کی سہولت کیلئے 2ارب کی سبسڈی کا حامل یہ پیکیج مہنگائی کی شکار عوام کیلئے ریلیف کا باعث ہو گا، جن اشیا خوردونوش پر سبسڈی دی گئی ہے
ان میں آٹا، گھی، خوردنی تیل، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات شامل ہیں، اس سلسلے میں انتظامیہ کو ہدائیت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیا خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شفافیت کیلئے ویجیلنس کو مزید موثر بنایا جائے تا کہ رمضان پیکیج کے تمام تر فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں، اس کے علاوہ تمام بڑے سٹوروں پر خواتین کیلئے علیحدہ کاوئنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں۔