کراچی (جیوڈیسک) یکم جنوری سے یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی، تیل اور دالوں کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
دو ماہ کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کے گھی کی قیمت 15 روپے جبکہ کھانے پکانے کے تیل کی قیمت میں 22 روپے تک کمی ہوچکی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹور ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سے تیل اور گھی کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
جبکہ مختلف دالوں کی قیمتیں 5 سے 8 روپے تک سستی ہونے کے امکان ہے۔ ملک میں حکومت کی جانب سے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سفری لاگت کم ہونے سے بھی سرکاری اسٹورز پر کھانے پکانے کے تیل و گھی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کم ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دوماہ کے دوران سرکاری اسٹورز پر گھی کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 130 روپے کلو کھانے پکانے کے تیل کی قیمت 22 روپے کمی کے بعد 135 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔ دالوں کی قیمتیں بھی 5 سے 8 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔