کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ
Posted on February 20, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, کاروبار
Inflation
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) روز مرّہ استعمال کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چکن 20 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی جبکہ گھی 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب دال ماش 4 روپے 64 پیسے، دال چنا 3 روپے 46 پیسے، دال مونگ 2 روپے اور دال مسور ایک روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اوسطاً 0.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com