اسلام آباد (جیوڈیسک) یوٹیلیٹی سٹور پر خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں سات روپے فی کلو گرام تک کمی کر دی گئی۔ رمضان پیکج کے ختم ہونے کے بعد چینی سات روپے کلو مہنگی ہو گئی۔
یوٹیلیٹی سٹور پر خوردنی تیل کی قیمت سات روپے کمی سے ایک سو پچاس روپے فی کلو گرام ہو گئی۔ جبکہ گھی کی قیمت پانچ روپے کمی سے ایک سو چالیس روپے فی کلو گرام پر آگئی۔
رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی سٹور پر چینی کی قیمت سات روپے کلو بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت چھپن روپے کلو ہو گئی۔