پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوٹیلٹی اسٹورز نے اڑھائی ارب روپے کا منافع کمایا۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس لاہور میں افسران اور ملازمین سے الوداعی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزا لہی نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں یوٹیلٹی سٹورز نے اکیس ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی شدید قلت کے باوجود ہم نے کھاد کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جس سے کاشتکاروں کو استحصال سے بچایاگیا ۔ چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلایاگیا جس سے ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔