یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں 6 روپے کلو اضافے کا امکان

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) بازار میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر بھی فی کلو چینی 6 روپے مہنگی ہوجانے کا خدشہ ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے چینی کی ایکس مل قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے اگر سبسڈی نہ ملی تو سٹورز پر آئندہ ماہ چینی کی نئی سپلائی آنے کے بعد یہ صار فین کو 58 کے بجائے 64 روپے میں فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق رواں سیزن ملک میں 50 لاکھ ٹن سے زائد چینی تیار کی گئی ہے اور طلب سے زائد رسد ہونے کے باوجود مارچ سے اب تک فی کلو چینی 10 روپے سے زائد مہنگی ہو جانے کے بعد یہ ریٹیل سطح 65 سے 67 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے۔

اس کے برعکس بین الاقوامی منڈی میں چینی کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر دیکھی جا رہی ہے۔