یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں اضافہ

Sugar

Sugar

لاہور (جیوڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت تین روپے فی کلو گرام اضافے سے پچاس روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق قیمت میں اضافہ کھلی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا۔ کھلی مارکیٹ میں پرچون کی سطح پر چینی چھپن روپے فی کلو گرام فروخت ہو رہی ہے۔