یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آٹے کی قلت اور اور قیمتوں پر قابو پانے کیلئے 75ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کر لی ہے ،گندم پاکستان ایگری کلچر سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن پاسکو) سے خریدی گئی ہے۔
حکام کے مطابق خریدی گئی گندم فلور ملز کو بھیج دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں قائم سٹوروں پر آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے، تاہم سپلائی کو مزید بہتر بنانے اور عام مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے 75ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔
یو ایس سی حکام کے مطابق یوٹیلیٹی کوکنگ آئل کی قیمت میں حا ل ہی میں 9روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے تاہم یوٹیلیٹی گھی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔