نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش کی اسمبلی میں اپوزیشن نے ریاست میں امن وامان کی خراب صورتحال پر احتجاج کیا۔
ریاستی اسمبلی میں جیسے ہی گورنر رام نائیک نے بجٹ سیش شروع کیا تو اپوزیشن نے ہنگامہ کر دیا، ارکان نے امن و امان کی خراب صورتحال پر خوب شور مچایا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ارکان نے بینر اٹھائے رکھے تھے۔
اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ جب سے سماج وادی پارٹی اقتدار میں آئی ہے، ریاست میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اپوزیشن نےریاست میں صدراتی راج کا مطالبہ کیا۔