نئی دہلی، کولکتہ (جیوڈیسک) بھارت میں ایک اور کم عمر لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ تازہ ترین واقعہ پیش اتر پردیش ک علاقے بریلی میں پیش آیا جہاں 12 سال کی لڑکی کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا اور درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔
پولیس کے مطابق جسم پر شدید تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ۔لڑکی کی ماں کا کہنا ہے بیٹی سے زیادتی کرنے والوں کو نہیں جانتی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ادھربھارتی ریاست مغربی بنگال میں 2013 میں طالبہ کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزموں میں سے کولکتہ کی عدالت نے 3 کو سزائے موت اور 3 ملزموں کو عمر قید کی سزا دی گئی، اس واقعہ پر زبردست مظاہرے ہوئے تھے اور شرکاء نے خواتین کے تحفظ پر سوالیہ نشان اٹھایا تھا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا یہ سنگین جرم ہے جج سانچتہ نے جب فیصلہ سنایا تو عدالت بھری ہو ئی تھی۔