سہارنپور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان پر تشدد تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق جھڑپ میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تنازع قطب شیخ کے علاقے میں ایک گردوارے کی زمین پر ہوا۔
جس کے بعد قطب شیخ، کوتوالی اور منڈی کے علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ اترپردیش کے چیف سیکریٹری کے مطابق کشیدہ علاقوں میں اضافی فورسز روانہ کردی گئی ہے۔