اتر پردیش میں زیادتی کی شکار بہنوں کی قبر کشائی کی جائے گی

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش کی پولیس نے کہا ہے کہ طبی جانچ کیلئے زیادتی کی شکار چچا زاد بہنوں کی قبر کشائی کی جائے گی۔

ریاست کے ضلع بدایوں میں مئی میں دونوں بہنوں کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اور ان کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھیں، اس واقعہ پر بھارت بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کر رہی ہے جبکہ تین شہریوں اور دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش جاری ہے۔