اترپردیش میں تین افراد کی 26 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

Indian

Indian

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں تین افراد نے ایک 26 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ریاست کے علاقے شاملی کی رہائشی لڑکی کو اسکے ایک پڑوسی نے اپنے 2 دستوں کیساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے لڑکی کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ ملزموں نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔