نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پیش آیا جعل سازی اور فراڈ کا انوکھا مقدمہ سامنے آگیا۔ ریاست اتراکھنڈ میں ایک خاتون سات مہینے تک جعلی شناختی کےذریعے خود کو سول سرونٹ ظاہر کے سب کو بیوقوف بناتی رہی۔
روبی چوہدری نامی خاتون کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے گرفتار کیا گیا۔ خاتون سات ماہ سے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے Mussoorie کی سول اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتی رہی ہیں۔
پولیس نے خاتون جعل سازی، دھوکا دہی اور خود کو سول سرونٹ ظاہر کرنے کے الزام میں 14 روز کے جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روبی چوہدری کا تعلق ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر سے ہے۔
عدالت میں پیشی کے بعد روبی چوہدری نے میڈیا کے سے گفتگو سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو ہورہا ہے وہ ٹھیک ہو رہا ہے۔