نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ ایکشن فلم ” دی وولویرین ” نے صرف ایک روز میں 21 ملین ڈالر کے ساتھ ہالی وڈ باکس آفس کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، چونکا دینے والے ایکشن مناظر سے بھرپور فلم کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ “دی وولویرین “ایکس مین سریز کی چھٹی فلم ہے جس کے تہلکہ خیز ایکشن مناظر نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
جمعہ کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ریلیز ہونے والی فلم نے صرف ایک روز میں 21 ملین ڈالر اکٹھے کر لئے ہیں۔ نارتھ امریکا، لاس اینجلس اور دیگر کئی علاقوں میں فلم نے خوب رنگ جمایا ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ سسپنس اور ایکشن سے بھرپور فلم آئندہ تین روز میں 50 ملین ڈالر سے زائد بزنس کرے گی۔