تنو ویڈز منو کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

Bollywood

Bollywood

ممبئی (جیوڈیسک) دو ہزار گیارہ کی بالی ووڈ ہٹ “تنو ویڈز منو کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ مہادھون اور کنگنا راناوت ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق رومانوی فلم تنو ویڈز منو کے فلم ساز آنند رائے نے سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکوئل میں عمران خان اور انوشکا شرما کو کاسٹ کیا جا رہا ہے جب آنند سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیکوئل میں بھی مادھون اور کنگنا لیڈ رولز کریں گے۔