پاکستان (جیوڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کا فائنل کل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کے دارلحکومت ڈبلن میں ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے گروپ اے سے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے میزبان آئرش ویمنز ٹیم کو باآسانی مات دی۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم نیدرلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی ہے۔ ویمنزورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار چودہ کیلئے پاکستان اور سری لنکا نے کوالیفائی کرلیا ہے۔