روم (جیوڈیسک) وینسنزو نیبالی نے اٹالین سائیکل ریس دو ہزار تیرہ کا ٹائٹل جیت لیا ، اٹلی میں ہونیوالی سائیکل ریس کا آخری مرحلہ دوسو چھ کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔
برطانیہ کے مارک کیونڈش شاندار کار کردگی دکھاتے ہوئے مقررہ فاصل پانچ گھنٹے تیس منٹ اور نو سیکنڈ میں طے کر کے سر فہرست رہے۔ میزبان ملک کے ساچا مودولو دوسرے اور ایلیا ویوانی تیسرے نمبر پر رہے۔
ایونٹ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ میزبان ملک کے رائیڈر وینسزو نیبالی پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ، کولمبیا کے ریگوبرٹو کی دوسری اور آسٹریلیا کے کیڈل ایوانز کی تیسری پوزیشن رہی۔