حیدر آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا جیسے ذہنی مریض کو کوئی جواب دینا مناسب نہیں سندھ کی حکومت اگر آج عذیر بلوچ کو واپس لانے کا فیصلہ تبدیل کر دے تو سب کچھ پیپلز پارٹی میں دوبارہ اچھا ہو جائے گا۔
جمعرات کو کارکنوں کے مظاہرے سے خطاب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں ذوالفقار مرزا کے خلاف میدان میں آگیا ہوں۔
پیپلز پارٹی کسی صورت بھی جرائم پیشہ افراد کو پارٹی میں قبول نہیں کرے گی۔