کراچی (جیوڈیسک) گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے پولیس افسران کے تعلقات پر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ بابر حمید ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی جبکہ ملک ایوب سی ٹی ڈی میں تعینات ہیں۔
پولیس افسر امتیاز نیازی ،عابد تنولی اور ثنااللہ کراچی رینج میں تعینات ہیں ۔ کانسٹیبل باقر کے خلاف تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ عزیر بلوچ نے 7 ایس ایچ اوز سمیت 8 پولیس کے افسران کو 2010 سے 2012 میں تعینات کرایا تھا۔
گینگ وار سے تعلقات پر پولیس افسر جاوید بلوچ اور چاند خان نیازی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے 7 ایس ایچ اوز سے تعلقات کا جی آئی ٹی روبرو انکشاف کیا تھا