عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے پاکستان کو گرین سگنل مل گیا

Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیز بلوچ کی حوالگی سے متعلق پاکستان کو گرین سگنل مل گیا ہے۔

پولیس رینجرز اور ایف آئی اے کی ٹیم عزیز بلوچ کی گرفتاری کیلئے ہفتے کے روز دبئی روانہ ہوگی۔ دبئی حکام عدالتی کارروائی کے بعد عزیز بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرینگے۔

عزیز بلوچ کو چند ہفتوں قبل دبئی پولیس نے ایران سے براستہ مسقط دبئی آمد پر گرفتار کیا تھا ۔