عزير بلوچ کی حوالگی ، پاکستان پولیس کی دوسری ٹیم آج دبئی پہنچے گی

Uzair Baloch

Uzair Baloch

دبئی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے پاکستانی انٹرپول پولیس کی دوسری ٹیم آج دبئی پہنچ رہی ہے۔ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کی معاونت سے دبئی حکام سے ملاقات متوقع ہےاور اس سلسلے میں دبئی کے بعض حکام سے بات ہوگئی ہے۔

پاکستانی انٹرپول کی پولیس کو دبئی طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس ٹیم کے دو افسران آج شام کراچی سے دبئی روانہ ہونگے۔ پولیس ٹیم میں ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی زاہدحسین شامل ہیں۔

پاکستانی قونصل خانہ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے لیے باقاعدہ قانونی کارروئی اتوارسے شروع ہوگی۔ عزیربلوچ کو گزشتہ سال 29 دسمبر کو مسقط سے براستہ سڑک دبئی آتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔